پی ایس ایل 6 : لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے دی –

0
4


ابو ظبی : پی ایس ایل سکس کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو دس رنز سے شکست دے دی ہے۔ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 171رنز ٹارگٹ دیا تھا جسے پشاور زلمی حاصل نہ کر پائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس کے سترہویں میچ میں لاہورقلندرز نے پشاورزلمی کو جیت کیلئے ایک سو اکہتر رنزکا ہدف دیا۔ جواب میں اپنی اننگز میں پشاور زلمی نے چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف تہتر رنز بنائے تھے۔

میچ کے مقررہ اوورز میں پشاور زلمی کی ٹیم 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 160رنز بناسکی، شعیب ملک نے 73رنز کی شاندار بیٹنگ کی جبکہ عمید آصف 23رنز بناسکے

ابتدا میں شدید مشکلات کے باوجود لاہور نے شاندار کم بیک کیا۔ قلندرز کے چار بلے باز پچیس رنز پرپویلین لوٹ گئے تھے۔ ٹم ڈیوڈ اور بین ڈنک نے اکیاسی رنز کی شراکت قائم کی ۔

ٹم ڈیوڈ نے چھتیس گیندوں پرچونسٹھ رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی۔۔ بین ڈنک اڑتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پشاور کی جانب سے فیبین ایلن نے دو، وہاب ریاض، محمدعرفان، عمید آصف اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل سکس میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ میں سے چار میچز ہارنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میدان میں اترے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کرو یا مرو والی صورتحال درپیش ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

Comments





Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here