دنیابھرمیں شناختی کارڈاورپاسپورٹ بھجوائیں گے،شیخ رشید

0
200


وزارت میں بڑی تبدیلیوں کےلیے100 روز کی ڈیڈ لائن

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نےاپنی وزارت میں بڑی تبدیلیوں کےلیے100 روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔

اتوار کی صبح فتح جنگ میں استقبالیہ تقریب کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارکوئی وزیراعظم پولیس کوعزت دینے جا رہا ہے اور عمران خان 23دسمبر کو پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پوری دنیا میں وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھیجیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے اور تکالیف حل کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن استعفوں کا شوق پورا کرے،عمران کان 5 سال پورے کرے گا،جس کا دل چاہتا ہےآجائےاور لانگ مارچ کرے،ہم استقبال کے لیے تیار ہیں۔ملکی معیشت جلد بہتر ہونے کی پیشگوئی کے ساتھ شیخ رشید نے کہا کہ جہاں نادرا دفاتر موجود نہیں، وہاں ہر ہفتے ایک تحصیل میں ایک دفتر کھلے گا، روزانہ 1لاکھ شناختی کارڈ جاری ہونگے۔



Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here