دلہن کا گٹکا کھانے والے دولہا سے شادی سے انکار

0
3


بھارتی ریاست اُترپردیش میں دلہن نے اس وقت سب کو حیران و پریشان کردیا جب عین موقع پر گٹکا کھانے والے دولہا سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اُترپردیش میں ایک شادی کی تقریب کیلئے تمام تیاریاں مکمل تھیں، باراتیوں کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا تھا، بارات پہنچی تو ہر طرف خوشی ک سماں تھا، تاہم دلہن نے شادی رکوادی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جب دلہن کی دولہا پر نظر پڑی تو وہ گٹکا چبا رہا تھا جو اسے انتہائی ناگوار گزرا اور اس نے فوری طور پر شادی سے انکار کردیا۔

میڈیا کے مطابق لڑکی کے گھر والے اسے راضی کرنے میں مصروف رہے لیکن لڑکی اپنی بات پر قائم رہی اور شادی روک دی گئی۔ بعد ازاں لڑکے اور لڑکی والوں نے ایک دوسرے کو دیئے جانیوالے تحائف بھی لوٹادیئے اور بارات شادی کے بغیر ہی واپس لوٹ گئی۔






Source link

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here